19 رکنی وفاقی کابینہ تشکیل ، صدر آصف علی زرداری 3 بجے عہدے کا حلف لیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی سمری صدر مملکت آصف علی زرداری کوارسال کردی۔جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سمری پر دستخط کریں گے بعد ازاں آج سہہ پہر 3 بجے وفاقی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔،

وزیراعظم شہباز شریف نے19رکنی کابینہ کے نام تجویز کئے ہیں جن میں  خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیرتارڑ، چوہدری سالک حسین اور عبد العلیم خان شامل ہیں۔ سمری میں جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز پیش ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌آسکرایوارڈ کیلئے کامیاب اداکاروں کی مکمل فہرست جاری

صدرمملکت آصف علی زرداری آج سہ پہر 3 بجے وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا حجم 14 اراکین تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا۔پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقررکئے جائیں گے۔وفاقی وزرا کو ابتدائی مرحلے میں اضافی وزارتیں بھی تفویض کی جائیں گی

وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی شامل، امیر مقام، اویس لغاری اور جام کمال کے نام بھی سامنے آگئے جبکہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ، عمرسیف معاون خصوصی ،درجہ وزیرمملکت کا ہو گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کو 2 اور مسلم لیگ (ق) کو 1 وزارت ملنے کا امکان ۔وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، ۔خواجہ آصف کو وزارت دفاع، عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات، اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور سرادر یوسف کو وزیر مذہبی امور کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، امیر مقام، اویس لغاری، جام کمال اور احد چیمہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے، سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان دی جائے گا۔