اہم خبریں

سندھ بلدیاتی انتخابات :پی ٹی آئی کو دھچکا، پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا، جماعت اسلامی دوسرے نمبر پرآگئی

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی اور حیدرآباد سمیت 16 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری تو کہیں نتائج تاخیر کا شکار، ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ ، کراچی کی 246 یوسیز میں سے 84 یوسیز کے نتائج سامنے آگئے جن میں پیپلزپارٹی 46 یوسیز کے ساتھ پہلے، جماعت اسلامی 18 نشستوں کےساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 13 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی میں ایک ایک نشست جے یو آئی (ف) اور ایک تحریک لبیک کو ملی ہے جب کہ ضلع جنوبی کے چیئرمین کا نتیجہ مکمل ہوگیا جس میں 26 میں سے 15 یونین کمیٹیز پر پیپلز پارٹی اور 9 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ، ضلع جنوبی میں ایک نشست پر تحریک لبیک کا پینل منتخب ہوا اور ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوگیا۔پیپلزپارٹی نے 9 اضلاع میں میدان مار لیا جبکہ کراچی کی 246 میں سے 102 یونین کونسلز کے غیر سرکاری نتائج میں پیپلز پارٹی کی 48، جماعت اسلامی 35، تحریک انصاف 18 نشستیں جبکہ ایک پر آزاد امیدوار نے میدان مار لیا۔

دوسری جانب حیدر آباد ڈویژن میں بھی پیپلز پارٹی کا راج ہے، مجموعی طور پر 787 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، 63 امیدوار کامیاب، پی ٹی آئی نے 59، جماعت اسلامی نے 13 نشستوں پر میدان مار لیا، جی ڈی اے کے 11 اور جے یو آئی ف کے 6 امیدوار جیت گئے۔لیاری ٹاؤن کی 13 میں سے 12 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 11 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں اور پی ٹی آئی ایک نشست پر کام یاب ہو سکی ہے۔صدر ٹاؤن کی تمام 13 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی اب تک 8 نشستیں حاصل کر چکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے صدر ٹاؤن کی 4 نشستیں حاصل کی ہیں،

صدر ٹاؤن کی ایک نشست تحریک لبیک نے حاصل کی ہے۔ملیر ٹاؤن کی 10 میں سے 5 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں، ان میں سے چار پیپلز پارٹی نے اور ایک پی ٹی آئی نے جیتی ہے، گلبرگ ٹاؤن کی 8 نشستوں میں سے 3 کے نتائج سامنے آئے ہیں اور یہ تینوں نشستیں جماعت اسلامی نے جیت لی ہیں۔ادھر بھان سعید آباد اور میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں بھی تمام جیالے امیدوار کامیاب، میونسپل کمیٹی بدین کی 14 میں سے 12 نشستوں پر پیپلزپارٹی نے فتح سمیٹی ہے۔نتائج کا اعلان ہونے کے بعد جیتنے والے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں ، ہوائی فائرنگ بھی کی۔

متعلقہ خبریں