اہم خبریں

پی ٹی آئی میں انضمام کا معاملہ ،چوہدری پرویز الٰہی میدان میں آگئے ، اہم اجلاس طلب

لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پرویزالٰہی کو مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میںانضمام کی پیشکش کے بعد چودھری پرویزالہٰی نے مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ق لیگ کی قیادت پی ٹی آئی میں ضم ہونے یا الگ شناخت برقرار رکھنے کا جائزہ لے گی

مونس الہٰی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کر دی ۔ اجلاس میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان، سینئر رہنما، سینیٹر شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں