اہم خبریں

وفاق کا پنجاب کیلئے بڑا سرپرائز، ایک لاکھ 94ہزار ٹن گندم کی ترسیل کی تیاریاں مکمل

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے پنجاب کو رعایتی قیمت پر قبل از وقت 1 لاکھ94 ہزار ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کردی ۔ذرائع کے مطابق رعائتی قیمت پر امپورٹڈ گندم کے تین جہاز کیماڑی بندرگاہ پر پہنچ گئے ، پنجاب کو 8 ارب 92 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔ پنجاب کابینہ نے اپنے الوداعی اجلاس میں ہنگامی طور پر پاسکو معاہدے کی منظوری دیدی ۔

اجلاس میں محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ 7 روز تک 26 ہزار ٹن یومیہ گندم کوٹہ اور سرکاری آٹا کی فروخت کیلئے قائم ٹرکنگ پوائنٹس جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پنجاب میں عبوری حکومت کی تشکیل کے فوری بعد محکمہ خوراک پنجاب میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے ہوںگے اور محکمہ کی نئی صف بندی کی جائے گی۔ جبکہ مزید ایک ہفتہ کیلئے سرکاری کوٹہ کے مساوی نجی گندم کی پسائی کی پابندی بھی برقرار رہے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈی جی خان ڈویژن فرحان مجید کو تبدیل کر کے تقرری کے منتظر اکرام لوتھر کو نیا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آڑھائی لاکھ ٹن گندم پنجاب میں واقع پاسکو کے گوداموں سے فراہم کی جانا تھی اور مقامی گندم کی فراہمی فروری میں شروع ہونا تھی۔

متعلقہ خبریں