پیر پگارا کا بانی پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو سلام

کراچی ( اے بی این نیوز      ) پیر پگارا نے کہا کہ بی بی کے دور میں بھی ایسا رزلٹ نہیں تھا،مجھے چند ماہ پہلے ایک دوست نے کہا تھا جی ڈی اے ختم کر دیں، آپ کو دو تین ایم این اے اور ایم پی اے مل جائیں گے ، پھر تھوڑے دنوں بعد کہا گیا آپ جی ڈی اے ختم کر دیں،

مزید پڑھیں :پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں قربتیں بڑھنا شروع ہو گئیں

میں نے کہا میں دھوکا نہیں دے سکتا ہوں ، بانی پی ٹی آئی کے نوجوانوں نے ہمت کی ، ان کو سلام کرتا ہوں،بدترین 15 سال کی کرپشن کے بعد جو انتخابات رزلٹ آیا ہے اسے نہیں مانتے ، جیتے ہوئے لوگ بکتے ہیں یا نہیں یہ دیکھنا ہے ، ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے ، جی ڈی اے کا 16 فروری کو احتجاج کا اعلان ، احتجاج حیدرآباد بائی پاس پر کیا جائے گا