Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ، این اے 122 میں حیران کن اپ سیٹ، لطیف کھوسہ نے میدان مارلیا،سعد رفیق گیم سے باہر

لاہور ( نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلے کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے مسلم لیگ نے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق کو بری طرح شکست دے کر سیٹ اپنے نام کرلی۔

سردار لطیف کھوسہ نے مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو بڑے مارجن سے شکست دی۔ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب سب سے بڑے ٹاکرے میں نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے