اسلام آباد(نیوزڈیسک)8 فروری کو ہونیوالے الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل شہر شہر ، گائوں گائوں بخوبی انجام دیدی، انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ووٹ ڈالنے کیلئے اصلی شناختی کارڈ لازمی ، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔بلوچستان کے حساس پولنگ بوتھ پر انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا امیدواروں کو غیر ضروری عوامی اجتماع نہ کرنے کا مشورہ ۔ 8 فروری 2024 ءکے انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا
الیکشن کمیشن کے ملازمین نے محدود وقت میں اہم ذمہ داری کی تکمیل کی۔بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی دونوں طریقوں سے مکمل کرلیا۔تمام بیلٹ پیپرز، سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ان کے نمائندوں کے حوالے کردیئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس عمل میں موسم کی خرابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم تمام چیلنجز کے باوجود کمیشن نے وقت پر یہ کام مکمل کیا تاکہ تمام ووٹرز ملکی انتخابات میں بہترین اور منظم طور پر شرکت کر سکیں۔















