راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہرنکلے،شہبازشریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کے پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے،شہبازشریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا،نوازشریف بھی واپس نہیں آئیں گے اوران کی سیاست پر قل پڑھا جائے گا۔
پیپلز پارٹیMQM کی جنم جنم کی مخالف ہےMQMالیکشن بائیکاٹ کےساتھ حکومتی اتحادسےبھی باہرنکلےشہباز شریف کوبھی اعتمادکا ووٹ لیناہوگانوازشریف بھی واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پرقل پڑھاجائے گاکاؤنٹ ڈاؤن شروع 15اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائےگاعمران خان نےسیاست کااندازبدل دیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 15, 2023
کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، 15 اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے،،زرداری ن لیگ سے پرانا حساب پورا کررہے ہیں، وہ ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئیں گے۔ پی ڈی ایم کو مقابلے پرآنے کا مشورہ دیتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نےمتنبہ کیا کہ بصورت دیگر کہ داستان پارینہ بن جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیرخزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کردیے ہیں۔ ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی تو دوسری طرف بینک کے شٹرڈاؤن ہوں گے۔















