اہم خبریں

کوئٹہ میں افسوس ناک حادثہ گیس لیکج دھماکے سے 6افراد جاں بحق

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) افسوس ناک حادثہ،کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکا،6افراد جاں بحق،5 بچے بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسلم اتحاد کالونی کے گھر میں گیس لیکیج کا دھماکا ہوا ہے، جس کی وجہ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی میتیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ لوگ خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس کے استعمال میں بے احتیاطی کرتے ہیں جو حادثات کا موجب بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں