اہم خبریں

گورنرنے دستخط نہ کئے،48گھنٹے پورے ہونے پر پنجاب اسمبلی اور صوبائی کابینہ تحلیل

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گاتاہم 48گھنٹے پورے ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی اور صوبائی کابینہ خود بخود ہی تحلیل ہوگئی جبکہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری تک پرویز الٰہی ذمہ داریاں ادا کرتے رہینگے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد پنجاب اسمبلی سمری کے 48 گھنٹے مکمل ہونے پر 10 بجے خود بخود تحلیل ہوگئی ،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، سمری پر دستخط نہ کرنے سے آئینی عمل میں رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین و قانون میں آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسملبی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسملبی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی۔اس سے قبل انہوں نے عدالتی حکم کی روشنی میں پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، اعتماد کے ووٹ کی قرار داد کے حق میں 186 اراکین نے ووٹ دیا تھا تاہم اپوزیشن نے اس عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں