بلوچستان میں بی ایل اے دہشتگردوں کا حملہ ناکام،3 افراد جاں بحق،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ (نیوزڈیسک)ضلع بولان کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فوسرز نےبی ایل اےکے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے حملے کی پیشگی اطلاعات مل چکی تھیں۔سکیورٹی فورسز نے اطلاع ہی دہشتگردوںکا گھیرا تنگ کرلیا،دہشتگرد کے حملے کے جواب میں سکیورٹی فورسز کو موثر حملہ ، دہشتگرد پسپاہونے پر مجبور ہوگئے۔سکیورٹی فورسز بھاگتے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کرچکی ہیں۔نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے کہاکہ حملے میں کسی تنصیبات کونقصان نہیں پہنچا،نہ جانی نقصان ہوا۔ کوئٹہ کےہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور ضروری طبی عملے کو طلب کرلیا گیا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی الرٹ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔