اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیاپر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایکشن میں آگئی، متعدد صحافیوں سمیت 65 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے

جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے 115 انکوائریاں باضابطہ طور پر رجسٹر کر دی ہیں ، غلط معلومات پھیلانے والے 65 افراد کو نوٹس بھیج دیئے ۔ نامزد ملزمان کو 30 اور 31 جنوری 2024 کو طلب کر لیا جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف غلط معلومات شیئرکرنیوالے 47 افراد پر نظر رکھی جائے گی۔ ان نوٹسز کی سماعت کی تاریخ 30/31 جنوری 2024 ہے۔ اب تک کی ایف آئی اے کی کاروائی کا ڈیٹا بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ ان 65 میں سے 47 افراد جو کہ prominent ہیں؛ چند ایک کو جاری نوٹسز بھی ساتھ شئیر کئے جا رہے ہیں۔
















