اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سننے والے جج محمد بشیرکی رخصتی کی درخواست منظورنہ ہوسکی،ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث وزارت قانون کو ریٹائرمنٹ تک رخصتی کی درخواست دے رکھی تھی ، زرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے جج محمد بشیرکی درخواست منظور نہیں کی ، جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کیلئے دی گئی درخواست واپس لے لی۔جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے14 مارچ تک رخصتی کی درخواست دی تھی۔ جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 2 ریفرنسز زیر سماعت ہیں جبکہ جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ2024ء کو ریٹائر ہوجائیں گے ۔















