پاکستان کے مستقبل کافیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، امریکا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز)امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پاکستان میں آنیوالے عام انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کافیصلہ پاکستانی عوام کوکرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے جمہوریت کو آگے بڑھانے میں آزاد میڈیا کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد اور خود مختار میڈیا مضبوط جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے، ذرائع ابلاغ ووٹرز کو باخبر رہنے اور حکومت کو جوابدہ رکھنے میں مدد کرتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں آزادی اظہار اور پریس پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی بندش پاکستان کی اپنے ہی پالیسی کے خلاف ہے،انہوں نے پاکستان میں آنے والے عام انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کافیصلہ پاکستانی عوام کوکرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے،پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات کر رہا ہے۔