9 مئی مقدمات:عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

راولپنڈی ( نیوزڈیسک) سانحہ 9 مئی مقدمات ،6 فرور ی کو بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔ کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی ۔واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔