اہم خبریں

عزم کیاتھا قرضہ نہیں لیں گے مگر مالی مشکلات نے مجبور کیا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (نیو زڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے عزم کیاتھا کہ ملک کیلئے قرضہ نہیں لیں گے مگر مالی مشکلات نے مجبور کیا،اس وقت ہم آئی ایم ایف کی شرائط میں پھنسے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کا ابھی بھی مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کریں ہمارے ملک پر اب بھی غربت کے سائے ہیں، ہم ان مشکلات سے ضرور نکلیں گے ، ہم قائد کے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے ،ہم سب کو محنت کرکے ملک محرومی ختم کرنی ہوگی۔ہفتہ کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسر کے پروبیشنری آفیسرز کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں نے سیلاب زدگان کی جو مدد کی وہ قابل تحسین ہے ، ملک کی خدمت کرنے والوں نے مشکل کے باوجود انسانیت کی مدد کی ،دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے افسران کو جانتاہوں جنہوں نے لگن سے لوگوں کی خدمت کی،عملی میدان میں ہر قسم کے چیلنجز آئیں گے ،نمٹنے کا ہنر ہونا چاہیے،پبلک سروس کمیشن میں بہترین خدمات انجام دینے والے افسروں کو ہم نے سر کا تاج بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں عرب امارات نے دل کھول کر پاکستان کی مدد کی،ہم نے عزم کیاتھا کہ ملک کے لیے قرضہ نہیں لیں گے مگر مالی مشکلات نے مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم آئی ایم ایف کی شرائط میں پھنسے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کا ابھی بھی مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر اب بھی غربت کے سائے ہیں، ہم ان مشکلات سے ضرور نکلیں گے، ہم تقاریر ،شاعری اور خطابات اچھے کرتے ہیں مگر عملی میدان میں مشکل سے نمٹنا اہم ہے، ہم قائد کے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے ،سب کو محنت کرنی ہوگی،محرومی ختم کرنی ہوگی

متعلقہ خبریں