نوازشریف کے مقابلے میں عمران خان مقبول ترین لیڈر، بلوم برگ

نیویارک(نیوزڈیسک) معروف امریکی تنظیم بلوم برگ نےپاکستانی سیاست اور معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوازشریف کے مقابلے میں عمران خان کی مقبولیت زیادہ ہے ۔بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خانمقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔پاکستان کی معاشیات اور رہنماؤں کی مقبولیت پر مبنی رپورٹ میں خبر رساں ادارے بلوم برگ نے جہاں نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ ان کی معاشی کارکردگی مخالفین سے بہتر ہے وہیں بلوم برگ نے اس وقت پاکستان کا مقبول ترین رہنما عمران خان کو قرار دیا ہے۔بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزری انڈیکس کے پاکستان میں کیے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آگے ہیں اس کے باوجود کہ معاشی کارکردگی نواز شریف کی بہتر ہے۔بلوم برگ کا مطابق حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی رائے کے مطابق عمران خان 57 فیصد مقبولیت کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جبکہ نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔