عمران خان کی توشہ خانہ اورالقادر ٹرسٹ کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر۔عمران خان نے دونوں کیسز میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں نیب ، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بنایا۔ دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔ مجھ پر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا جس پر انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔احتساب عدالت نے دونوں کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی ۔