کوئٹہ ( اے بی این نیوز) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتا افراد کے نام پر ڈرامہ کررہی ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی محاذوں پر کامیابی ملی،انہوں نے کہا کہ جوابی حملے میں وہی دہشتگرد مارے گئے جو مطلوب تھے، یہ پاکستان کوتسلیم نہیں کرتے، تخریب کاری کیلئے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں،وزیرا طلاعات بلوچستان نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتا افراد کے نام پر ڈرامہ کررہی ہیں، خواتین کا یہ ٹولہ دہشتگردوں کی ڈھال بن رہا ہے۔















