کراچی( نیوز ڈیسک) آج ایم کیو ایم کے راہنما فاروق ستار کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے،وفاقی حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے،ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت سےعلیحدگی پر غور شروع کردیا۔ اگر حکومت حلقہ بندیوں میں مدد نہیں کرسکتی حکومت میں رہنے کا جواز نہیں ہے جس کے بعد ایم کیوایم کی علیحدگی سے وفاقی حکومت خطرے میں پڑسکتی ہے۔ ایم کیوایم کے وفاقی وزرا نے اپنے استعفے خالد مقبول صدیقی کے پاس جمع کرادیے۔















