کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کا رات کی تاریکی میں بڑا اعلان ، کراچی ،حیدرآباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی،جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سراپہ احتجاج ،آج شدید ردعمل دینے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر کرلیا ، انہوں نے کہا کہ کراچی اورحیدرآباد میں شکست کا خوف پی ڈی ایم کے اعصاب پر سوار ہے۔ دوسری طرف امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد کے عوام پر رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا، جماعت اسلامی آج اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، شہر بھر میں فیصلے کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔















