اہم خبریں

راولپنڈی ، غیرقانونی کام میں ملوث تاجروں کا گھیراتنگ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ برآمد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)خبردار ہوشیار،فوڈ اتھارٹی کا غیرقانونی کام کرنیوالے تاجروں کے گرد گھیرا تنگ۔ مضر صحت خوراک کا کارروبار کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن فوڈ سیفٹی ٹیم کا راولپنڈی میں گودام پر چھاپہ، 3000 کلو ممنوعہ چائینیز سالٹ برآمد کر لیا

ویجیلنس ٹیم کی ریکی پر ریلوے ورکشاپ روڈ پر کارروائی کی گئی ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہضبط کیے گئے ممنوعہ نمک کی مالیت 41لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔ گودام مالک کی جانب سے نمک کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ چائنیز سالٹ (مونوسوڈیم گلوٹامیٹ) کی فروخت پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے۔ مدثر ریاض ملک نے کا کہا کہ عوام کو صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ خبریں