اہم خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سال 2022 میں کیسا رہا؟مکمل اعداد و شمار سامنے آگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج سال 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس میں 4 ہزار 175 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی۔100 انڈیکس کی 2022 میں بلند ترین سطح 46 ہزار 969 رہی جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 26 تک گری۔شیئر بازار میں 2022 کے دوران 57 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 1 ہزار 734 ارب روپے رہی۔اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہزار 183 ارب روپے کم ہوئی جبکہ سال کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 6500 ارب روپے ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں 100 انڈیکس 7 ہزار 942 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

متعلقہ خبریں