اہم خبریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کمی،ایک لاکھ 82ہزار600کا ہوگیا

کراچی(نیوز ڈیسک  )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1807 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 82 ہزار 600 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار 550 روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں