اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں ، مقامی صرافہ بازار میں اضافہ

کراچی( نیوز ڈیسک  )کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 182800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 156721روپے کی سطح پر آگئی تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1803 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 85روپے کا اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں