ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔مرکز بینک کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4.03 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔