لاہور(اے بی این نیوز)وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کیلئےمنظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ دو ماہ میں 117 فیصد اضافے کے بعد 313 ارب روپے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق 111 فیصد اضافے سے 53 ہزار 127 قرضے منظور کیے گئے،جون 2026 سے اب تک قرضوں کے اجرا میں 83 فیصد اضافہ ہوا ،ہاؤسنگ فنانسنگ کےلیے2 ماہ میں45ارب روپےکی رقم جاری کی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر اسکیم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ دو ماہ میں 117 فیصد اضافے کے بعد 313 ارب روپے ہوگئی،اسی عرصے میں 111 فیصد اضافے سے 53 ہزار 127 قرضے منظور کیے گئے، جون 2026 سے اب تک قرضوں کے اجرا میں 83 فیصد اضافہ ہوا اور 8 ہزار 739 قرضے جاری کیے گئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ہاؤسنگ فنانسگ کا فائد صرف گھرحاصل کرنے تک محدود نہیں،تعمیرات سےسیمنٹ، اسٹیل اور تعمیراتی سامان کی طلب بڑھتی ہے،چھوٹے اوردرمیانے کاروباروں میں زیادہ سرگرمی سے روزگار اورزیادہ معاشی ترقی ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر اسکیم سےلوگوں کے لیے اپنےگھر کا حصول آسان ہو رہا ہے.
مزیدپڑھیں: شعیب ملک کی چوتھی شادی ،افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا















