اہم خبریں

مٹی کا تیل 4 روپے 45 پیسے سستا ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اوگرا نے مٹی کا تیل 4 روپے 45 پیسے سستا کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 365 روپے 21 پیسے تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں