اسلام آباد(اے بی این نیوز)کل رات کے اوقات میں پن بجلی کی پیداوار میں 1991میگاواٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
کم پن بجلی کی پیداوار کی وجہ سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اعلانیہ سے کچھ زیادہ لوڈ منیجمنٹ کی ۔کل رات پیک ٹائم میں کل تقریبا 4500 میگاواٹ کا شارٹ فال رہا ۔
پن بجلی میں کمی کی وجہ ملک کے ڈیموں سے صوبوں کی طرف پانی کے اخراج کا کم ڈیمانڈ ہے ۔اس وقت صوبوں کو ڈیموں سے پانی ارسا انکے ڈیمانڈ پر ریلیز کر رہا ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت بہت کم ہے ۔
بارشوں اور فصلوں کی کٹائی کی بدولت پانی کا اخراج کم ہے ۔کل رات پیک میں کل ڈیمانڈ 18000میگاوٹ رہی ۔آنے والے چند دنوں میں ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان ہے جس سے بجلی کی پیداوار بھی بڑھے گی ۔
صرف رات کے اوقات میں ہی لوڈ منیجمنٹ کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے ۔دن کے اوقات میں کوئی بھی شارٹ فال نہیں ہوتا۔
آر ایل این جی کی دستیابی سے بھی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔پن بجلی کی کم دستیابی کی بنا پر اضافی لوڈمنیجمنٹ پر معذرت خواہ ہیں ۔صارفین سے رات کے اوقات میں بجلی کو کم سے کم استعمال کرنے اور بجلی بچت کے اصولوں پر کابند ہونے کی اپیل ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب ،راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ ورکرز کے بینک کائونٹس کھول دیئے گئے















