ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید اضافہ،269.44روپے کاہوگیا

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کے محدود اضافے سے 269.44 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بغیر کسی تبدیلی کے 273 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔پیر کو کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 28 پیسے کی کمی سے 269 روپے کی سطح پر آگئے تھے لیکن اسکے بعد ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر نے محدود سطح پر اڑان بھرنا شروع کی جس سے ایک موقع ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 47 پیسے بڑھ کر 269.75 روپے کی سطح پر بھی آگئے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان نمایاں فرق کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ دباؤ میں رہا۔