پشاور(نیوز ڈیسک)گیس پریشر میں کمی کے باعث پشاور میں سی این جی سٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی پشاور نے سی این جی اسٹیشنز مزید 11 روز تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سردی کے موسم میں گھریلو صارفین کیلئے سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی اسپنرز کی تباہ کن بائولنگ ، ویسٹ انڈیز کو127 رنز سے شکست