اہم خبریں

ایف بی آر نے کرپشن اور غفلت پر گریڈ 20 کے مزید 16 افسران کو انکے عہدوں سے ہٹا دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )نیا مالی سال شروع ہوتے ہی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20 کے مزید 16 افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انٹیلی جنس رپورٹ پر 16 ان لینڈ ریونیو افسران کو چیف ایڈمن پول میں تعینات کیا۔ذرائع نے بتایا کہ افسران کو بدعنوانی اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔

لاہور کے ٹیکس دفاتر میں تعینات تین کمشنرز کو بھی معطل کر کے ایڈمن پول میں بھیج دیا گیا۔ایف بی آر نے حمیرا مریم کو ود ہولڈنگ زون ریجنل ٹیکس آفس لاہور سے بھی معطل کر دیا ہے جبکہ کمشنر زون ون آر ٹی او لاہور محمد نوید اختر کو ایڈمن بھیجا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمشنر اپیل تھری نعیم بابر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ افسران ظہور احمد، طارق غنی، محمد علی اور عبدالقادر شیخ کے نام بھی شامل ہیں۔خالد احمد قریشی اور محمد نصیر سمیت مختلف شہروں میں تعینات افسران کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئیں۔
مزید پڑھیں: بیرون ملک جانیوالے اساتذہ کیلئے چھٹیوں کی نئی پالیسی متعارف،شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا

متعلقہ خبریں