اہم خبریں

کراچی پولیس کا بھکاری بچوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 100 بچے شیلٹر ہوم منتقل

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے تینوں زونز میں پولیس نے بھکاری بچوں اور انہیں اس دھندے پر لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔جمعرات کی شام تک جاری کاروائیوں میں شہر بھر سے 100 سے زائد بچوں کو حراست میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں […]

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعدکے پی اسمبلی تحلیل ہو گی، بیرسٹر سیف

پشاور (نیوز ڈیسک) ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی۔ گورنر نے دستخط نہ کئے تو 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل عمران خان کے فیصلے […]

یہ اسمبلی نہیں توڑیں گے، معاون خصوصی عطا تارڑکا ٹوئٹ

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاہے کہ یہ اسمبلی نہیں توڑیں گے۔ٹوئٹر پر دیے گئے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 186 نہ ہونے کے باوجود گنتی ٹھیک 186 کی آئی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ مقرر کرنے سے انکاری رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ […]

چین میں ڈرائیور نے راہگیروں پر کار چڑھادی، 5 افراد ہلاک

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین میں کار ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی، اس واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راہگیروں پر کار چڑھانے کا واقعہ چین کے شہر گوانگ ژو میں پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق ایک 22 سالہ کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی […]

پولی کلینک میں زائد المعیاد کٹس کی خریداری میں ملوث ملزمان ڈاکٹر امان اللہ اور سٹور کیپر عابد حسین کی ضمانت منسوخ،ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پولی کلینک میں زائد المعیاد کٹس کی خریداری میں ملوث ملزمان ڈاکٹر امان اللہ اور سٹور کیپر عابد حسین کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ،کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی سماعت کے دوران ڈاکٹر […]

وفاقی وزیر داخلہ کی آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر کے گھر آمد،فاتحہ خوانی کی

خانیوال(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچے اور شہید کی اہلیہ، صاحبزادی اور لواحقین سے ملاقات کی ہے ۔وزیر داخلہ نے نوید صادق کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے شہید نوید صادق کی پاکستان کے لیے خدمات پر […]

پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دئیے،فوادچوہدری

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر ن لیگ کی حکمت عملی کیسے ناکام ہوئی؟پی ٹی آئی رہنما نے […]

امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی مزید خفیہ دستاویزات منظر عام پر آگئیں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی مزید خفیہ دستاویزات ملی ہیں جو وائٹ ہاؤس کی شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں،انتظامیہ کی خفیہ دستاویزات کا پہلا واشنگٹن ڈی سی میں ایک نجی دفتر سے برآمد ہوا تھا جسے […]

لاہور میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی کرنیوالے پانچوں ملزمان گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب پولیس نے شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیاد تی کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرا ت کو پنجاب پولیس کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں موجود ملزمان کی شناخت عمران، […]

نیدرلینڈز کی گلوکارہ نے پسوڑی گانا گاکر سب کو حیران کردیا

اسلام آباد ،ایمسٹرڈیم(نیوزڈیسک)نیدرلینڈز کی گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے سریلی آواز میں سپر ہٹ گیت ’’پسوڑی‘ ‘گا کر حیران کردیا۔پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کردی۔سفارتخانے سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ 2023 کے آغاز کے لیے اس سے بہتر اور کیا چیز ہوگی۔رواں برس […]