اہم خبریں

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کرنے کے حوالے سے سمری گورنر پنجاب کو موصول نہ ہو سکی

لاہور(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا پرنسپل سیکرٹری گورنر ہاؤس میں موجود نہیں جس کی وجہ سے سمری گورنر پنجاب تک نہیں پہنچ سکی،مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے سمری موصول نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کو ابھی تک اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول نہیں […]

کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ہفتے کے دن بھجوانے کا فیصلہ

پشاور (نیوز ڈیسک)عمران خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے پارٹی کی صوبائی قیادت کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ہفتہ کو گورنر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسملبی کی […]

میری پہلی گرل فرینڈ گوری خان ہی تھیں، شاہ رخ خان سےٹوئٹرپر مداحوں کے فلم’’ پٹھان ‘‘بارے بھی سوالات

ممبئی (نیوزڈیسک)شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک سیشن کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی پہلی گرل فرینڈ اہلیہ گوری خان ہی تھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پرستار نے کنگ خان سے پوچھا کہ آپ کی پہلی گرل فرینڈ کون تھیں؟ شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ وہ میری اہلیہ گوری […]

جنیوا کانفرنس میں امداد دیے گئے قرضوں سے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے، امیر جماعت اسلامی

کراچی( نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں امداد نہیں قرضے دیے گئے، قوم کو ان معاہدوں کی شرائط سے آگاہ کیا جائے، حکمرانوں کے پاس تمام مسائل کی چابی سودی قرضے اور مزید قرضے ہیں۔ کراچی بلدیاتی الیکشن میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، جنہوں نے شہر تباہ […]

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سےوزیراعظم شہبازشریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کاٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے تحلیل کے حوالے سےوزیراعظم شہبازشریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کاٹیلی فونک رابطہ، پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اس کے بعد ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے معاملات طے کئے۔

ق لیگ کے ممبران نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کے وعدے کے بعد پرویز الہٰی کو ووٹ دیا، اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر گزشتہ رات پرویز الہٰی اورق لیگ کےارکان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ارکان نے پرویز الہٰی کو اسمبلی نہ توڑنےکی یقین دہانی پر اعتماد کا ووٹ دیا، ق لیگ کےارکان نے […]

تھانہ چکری کے علاقہ باگرہ گاؤں میں پھر فائرنگ،ایک شخص جا ں بحق

راولپنڈی(نامہ نگار)تھانہ چکری کے علاقہ باگرہ گاؤں میں دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے درمیان مسلح تصادم .ایک شخص جابحق ایک زخمی ہوگیا ، باگرہ گاوں میں دو دن قبل پولیس نے سرچ آپریشن بھی کیا تھا جس میں چوپیس مسلح افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کیا گیا تھا ۔سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے […]

عام انتخابات مردم شماری اور نئی انتخابی حلقہ بندی کے بعد ہوں گے، وفاقی وزیر امین الحق

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مردم شماری اور اس کے بعد انتخابی حلقوں کی نئی حد بندیوں کے بعد کرائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ڈیجیٹل اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں […]

منسوخ شدہ پنجاب بھر کے سکولوں کے متبادل نئے سکول کھولنے کے فیز 4کا آغاز

راولپنڈی( سٹی رپورٹر) ایم ڈی پیف نے بتایا ہے کہ منسوخ شدہ پنجاب بھر کے سکولوں کے متبادل نئے سکول کھولنے کے فیز 4کا آغاز کر دیا گیا۔منسوخ شدہ سکولوں کی سا ئٹس پر موجود بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی کے حکم پر […]

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ہو گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔ جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی، اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوہو ئی،اسٹیٹ بینک […]