اہم خبریں

ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی

پشاور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 جنوری کو ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر حاجی غلام علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ پورے […]

دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو شکست، جرمنی تیسری مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا‎

بھونیشور( نیوزڈیسک)جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 جیت لیا۔بھارت کے شہر بھوبینشور میں کھیلے جانے والے فائنل میں جرمنی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3۔3 […]

صدر مملکت کا ایف بی آر کو ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس سال 2021 ءکے لیے ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کے احکامات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک لاکھ 98 ہزار کی ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم جاری کیا […]

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیاترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ […]

عرفی جاوید نے اپنی شادی کے بارے بتا دیا

ممبئی( اے بی این نیوز  )عرفی جاوید جو اپنے بے باک انداز کی وجہ سے مشہور ھیں۔اب انہوں نے بتادیا کہ وہ شادی کس سے کریں گی،بھارت کی بے باک اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے اپنی شادی سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیا ہے جو خاصہ وائرل ہو رہا ہے۔ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ پر […]

پاکستانی ٹک ٹاک حسن عابد نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)  ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر حسن عابد نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا۔گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر حسن عابد نے ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر […]

پاکستان کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز چوتھے صنعتی انقلاب کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب میں اصلاحات کریں، احسن اقبال

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر زور دیا ہےکہ وہ چوتھے صنعتی انقلاب کے چیلنجز اور مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب میں اصلاحات کریں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ملک کی انجینئرنگ […]

قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں عمران خان ہی امیدوار ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز  ) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان 33 حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ فواد چودھری کی گرفتاری اور تضحیک کی مذمت کرتے ہیں، ایک ہی مقدمے میں […]

شیخ رشید کے گھر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے،اسد عمر

اسلام آباد ( وقائع نگار ) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ شیخ رشید پر دباؤ ڈالنے کے لئے حکومتی مشینری سے ان کے گھر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے،تحریک انصاف اس غیر قانونی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے […]

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو نواز شریف نے اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔موجودہ سیاسی صورتحال میں ن لیگ کی جانب سے وہ اہم کردار ادا کرینگے جو کہ مریم نواز کے عین مفاد میں ہو گا ،رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی میں حائل قانونی موشگافیاں دور کی جا […]