آدم خیل میں تیندوے کے دو بچے فائرنگ سے ہلاک

خیبر(نیوزڈیسک)ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں مقامی افراد نے تیندوے کے دو بچوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ وادی تیراہ کے علاقے آدم خیل میں پیش آیا۔تیندوے کے بچوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جس کے […]
مٹیاری، مہنگائی سے تنگ دکاندار نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

مٹیاری (نیوزڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر مٹیاری میں مہنگائی سے تنگ آکر دکاندار نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار ریاض نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ لواحقین کے مطابق ریاض نے مہنگائی سے تنگ آکرخودکشی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار گھریلو اخراجات اور بچوں کی […]
کراچی،سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد خان بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار

کراچی (نیوزڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر راشد خان بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے۔راشد خان نے بتایا کہ اسٹریٹ کریمنل مجھ سے موبائل فون، 20 ہزار روپے، اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ لے گئے ہیں۔انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ کراچی کے علاقے یاسین آباد میں فلیٹ کے نیچے سے اسٹریٹ کریمنل مجھے لوٹ […]
سوزن ووجکی مستعفی،بھارتی نژاد نیل موہن یوٹیوب کا نیا سربراہ مقرر

نیویارک(نیوزڈیسک)نو سال تک یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر رہنے والی سوزن ووجکی کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد انڈین نژاد نیل موہن ویڈیو پلیٹ فارم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بن گئے۔مستعفی 54سالہ سوزین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی، صحت اور ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے […]
چین کے معروف بینکر باؤ فین لاپتا ہوگئے،تلاش جاری

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے مشہور بینکر باؤ فین (Bao Fan) لاپتا ہوگئے جس کے بعد فنانس انڈسٹری کے افراد میں بے چینی کی کیفیت ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق باؤ فین کی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا بینکر سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ ہائی پروفائل بینکر باؤ فین کی گمشدگی چین کی مالیاتی صنعت پر […]
نواز شریف کا پرویز الہٰی آڈیو لیکس معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کا مطالبہ

لندن ( نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی جو آڈیو لیکس سامنے آئی ہیں انتہائی سنگین ہیں، […]
عدالت معزز ہے لیکن مجھے بلا نہیں سکتی، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ عدالت میں نہیں اپنے دفتر سے دوں گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ عدالت معزز ہے لیکن مجھے بلا نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کیا میں تو سول کورٹ کا بھی احترام کرتا ہوں لیکن […]
اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے۔تمام افسران کو خود اپنے علاقے میں رہنے کی ہدایت۔داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا۔تمام اہم پولیس و دیگر عمارات اور ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی […]
ایران کے وزیر خارجہ نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

تہران (نیوزڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے ویڈیو تنازع پر ناراض ہو کر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو 3 سے 4 مارچ کو طے شدہ رائے سینا ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے بھارت آنا تھا۔رائے سینا ڈائیلاگ ایک اہم تھنک ٹینک پروگرام ہے […]
کراچی پولیس چیف آفس پر حملہ،آپریشن مکمل، تمام4 دہشت گرد مارے گئے

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے صدر میں کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا، شدید فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے تصدٍیق کی ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، حکام کے […]