اہم خبریں

پنجاب کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا دائر جواب مسترد،تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم

لاہور (اے بی این نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کے معاملے میں الیکشن کمیشن کا دائر جواب مسترد کر دیا۔لاہورہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن نے پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کے معاملے میں چیف الیکشن کمشنر اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست […]

عدلیہ اسوقت عوام کی امیدوں کا مرکز ، امید ہے آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی فیصلہ دیگی ‘پرویز الٰہی

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، امید ہے عدلیہ آئین کی بالادستی کے لیے تاریخی فیصلہ دے گی۔لاہور میں پرویز الٰہی سے پارٹی رہنما محمودالرشید، جلیل شرقپوری، احمد نواز […]

رہنمائوں اور کارکنان کی لاہورسے منتقلی، پی ٹی آئی کا جیلوں کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ

لاہو ر(اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے رہنمائوں اور کارکنان کی لاہور سے منتقلی پر جیلوں کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے گرفتار ہونے والے رہنمائوں اور کارکنان قیدی وینز کے ذریعے لاہور […]

پاکستان ریسکیو ٹیم ترکیہ کے زلزلہ ریسکیو مشن سے وطن واپس پہنچ گئی

لاہور(اے بی این نیوز)اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ پاکستان ریسکیو ٹیم ترکیہ میں 16 دن کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئی۔ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے51 رکنی دستے کو وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ٹیم کمانڈر ڈاکٹر رضوان نصیر کی قیادت میں جنوبی ترکیہ […]

سردار عبدالرحمان کھیتران کا 10 روزہ ریمانڈ منظور

کوئٹہ(اے بی این نیوز)سردار عبدالرحمان کھیتران کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا 10 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔عبدالرحمان کھیتران کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثمینہ نسرین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو 10 روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے […]

ناسا نے تصادم کے راستے پر گامزن دو بڑے بلیک ہول دریافت کرلیے

لاس اینجلس(اے بی این نیوز)ناسا کی چندرا ایکس رے آبزرویٹری کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئی تحقیق کے ذریعے ڈوارف کہکشاں میں تصادم کے راستے پر گامزن سپر ماسیو بلیک ہولز کے دو جوڑوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ناسا کے مطابق، اس طرح کے وقوع پزیر ہونے والے تصادم کا یہ پہلا ثبوت ہے، جو […]

فلوریڈا میں فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت ،مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا کی اورنج کانٹی میں پولیس نے فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا۔اورنج کانٹی کی پولیس کے مطابق متاثرین میں 20 سال کی ایک خاتون، ایک 9 سالہ لڑکی اور نیوز کمپنی کی ملازمہ شامل ہیں۔مشتبہ شخص جس […]

افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 30 مکانات تباہ

بدخشاں(اے بی این نیوز)افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں دو دیہات پر برفانی تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور30 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔صوبائی حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے اور انسانی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر مولوی محمد اکرم اکبری کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے کے ضلع […]

سابق افغان صدر کرزئی کی دیرپار امن کیلئے قومی مذاکرات پر زور

کابل (اے بی این نیوز)افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب نمائندہ خصوصی مارکس پوٹزل سے ملاقات کی ہے۔ طلوع نیوز چینل کی جمعرات کے روز ر پورٹ کے مطابق انہوں نے ملاقات کے دوران جنگ زدہ ملک میں دیرپا امن کے حصول کے لیے […]

اقوام متحدہ کے سربراہ کا یوکرین تنازعہ میں توسیع کے خلاف انتباہ

اقوام متحدہ(اے بی این نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین تنازعہ کی توسیع ایک واضح اورموجودہ خطرہ ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوبارہ شروع ہونے والے ہنگامی خصوصی اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے نہ صرف مصائب اور تباہی میں […]