اہم خبریں

پھالیہ کچہری کے باہر فائرنگ 4 افراد جاں بحق 3 زخمی

منڈی بہاؤالدین( اے بی این نیوز  ) پھالیہ کچہری کے باہر فائرنگ 4 افراد جاں بحق 3 زخمی ،ڈی پی او کے مطابق فائرنگ پیشی آئے دوگروپوں میں ہوئی، پولیس پہنچنے کے باجود ملزمان کی فائرنگ جاری رہی، کئی گاڑیاں بھی گولیوں سے چھلنی،تحصیل کورٹس میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

ایرانی وزیر کھیل کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک

تہران (نیوزڈیسک)ایران کے وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر جنوب وسطی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 12 افراد سوار تھے، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور وزیر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر جمعرات کو اس وقت گر کر تباہ ہوا […]

سوشانت سنگھ سے مشابہہ ریتک روشن کے اسٹنٹ ڈبل کی تصویر وائرل

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے ایکشن اداکار ریتک روشن نے اپنی فلم وکرم ویدھا میں ان کے اسٹنٹ ڈبل منصور علی خان کے ساتھ اپنی سالگرہ کے موقع پر لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ماہ قبل منصور خان کے انسٹاگرام پر شیئر یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل […]

بلین ٹری سونامی منصوبے میں خلاف قانون ادائیگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف دور حکومت میں شروع کیے گئے بلین ٹری سونامی منصوبے میں خلاف قانون ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) اجلاس میں نیب حکام نے دوران بریفنگ بتایا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے میں 6 ارب کی کیش ادائیگیاں کی گئی۔حکام کے […]

جاپان کے ساحل پر پُراسرار بڑی دھاتی گیند نمودار

ٹوکیو (نیوزڈیسک)ایک پراسرار بڑی دھاتی گیند جاپان کے ساحل پر پائی گئی جس نے حکام اور شہریوں کو حیران کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہماماتسو شہر کی ساحلی پٹی پر اس گیند کے نمودار ہونے کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ روانہ کیا لیکن قریبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس سے […]

کراچی،محکمہ اسکول ایجوکیشن کی کارروائی، 23 سال بعد ٹھیکیدار سے سرکاری اسکول خالی کرالیا گیا

کراچی(نیوزڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 23 سال سے ٹھیکیدار کے زیر قبضہ سرکاری اسکول خالی کرالیا ہے اور ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن فرناز ریاض نے اس سلسلے میں رپورٹ بنا کر حکام کو بھجوادی ہے جس کے مطابق اسکول کی عمارت کے کلاس رومز کھول کر تدریس شروع کروادی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی […]

افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ دینے والا ملزم گرفتار

کابل (نیوزڈیسک)افغان شہریوں کو غیرقانونی طور پر پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام نے ملزم تنویرالطاف کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ملزم تنویرالطاف پاسپورٹ آفس بھلوال میں بطور انچارج ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار افغان شہری ثناء اللہ کی […]

کراچی میں بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، بدترین ٹریفک جام

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث کئی گھنٹے سے بدترین ٹریفک جام رہا۔معلوم ہوا ہے کہ شہری اپنی گاڑیاں بند کرکے کھڑے ہونے پر مجبور ہوگئے، احتجاج کے باعث اطراف کے علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ […]

چمن میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

چمن ( اے بی این نیوز)بلو چستان کے سرحدی شہر چمن میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن میں روغانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے ہلاک […]

جیل بھرو تحریک، علامہ ناصر عباس کا گرفتاری دینے کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔اپنی پریس کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کی […]