اہم خبریں

مغل برے تھے تو تاج محل گرا دیں، اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

بمبئی (نیوزڈیسک)بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے مغل بادشاہوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغل بادشاہ اتنے ہی برے تھے تو تاج محل گرادیں۔ویب سیریز میں نصیر الدین شاہ مغل شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کا کردار ادا کررہے ہیں اور یہ سیریز تین مارچ کو پیش کی جائے گی۔ایک انٹرویو میں بھارتی ادکارنصیرالدین […]

موجودہ حکمران چیلنجز کا سامنا کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ، شاہد خاقان عباسی نے اپنی ہی حکومت کاپول کھول دیا

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی پاسداری نہیں کی جاتی۔ جب ادارے اپنے اختیارات سے تجاوز کریں تو تنازع پیدا ہوتا ہے اور ملک میں کافی عرصے سے ایسا ہو رہا ہے۔موجودہ حکمران چیلنجز کا سامنا کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔لاہور ادبی میلے کے دوسرے روزپاور فیلیئر پاکستان سرچ […]

فلوریڈاٹیک یونیورسٹی : سعودی طالبہ امیرہ السلمی ایکسیلنس ایوارڈکیلئے نامزد

نیویارک(نیوزڈیسک)یونیورسٹی ’’فلوریڈا ٹیک‘‘ نے سعودی طالبہ امیرہ السلمی کو ممتاز طالبعلم ایوارڈکیلئے نامزد کرلیا۔ یہ ایوارڈ یونیورسٹی ہر سال نمایاں طلبہ کو ان کی تعلیمی اور کمیونٹی میں شراکت کے لیے دیتی ہے۔ طالب علم کی نامزدگی اس کی تعلیمی وابستگی اور کامیابیوں کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ نئے سعودی طلبہ کے لیے عربی میں […]

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اہم ملاقات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ،آزاد کشمیر سے متعلق جاری منصوبوں کی رفتار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ملاقات میں آزادکشمیر میں جاری اور مستقبل کے […]

چین اومی کرون ویریئنٹ نے مزید 7 افراد کی جان لے لی

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین میں کرونا کا نیا سلسلہ شروع، ایک ہفتے کے دوران اومی کرون ویریئنٹ نے مزید 7 افراد کی جان لے لی۔چینی طبی حکام کے مطابق چین میں 17 سے 23 فروری کے دوران اسپتالوں میں کورونا سے7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق چین میں دسمبر سے رپورٹ ہونے والے تمام کورونا کیسز […]

نیٹ فلکس کا 30 ممالک میں اپنی سبسکرپشن فیس میں کمی کا اعلان

جنیوا(نیوزڈیسک) نیٹ فلکس کا 30 ممالکمیں اپنی سبسکرپشن فیس میں کمی کا اعلان،نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس میں کمی کا اطلاق ایشیا، یورپ، لاطینی امریکہ،افریقا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں ہوگا۔ فیس میں کمی کا اعلان عالمی مہنگائی اور اپنے حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر کیا […]

بھارتی فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل امریندر گرفتار، گرفتاری کی وجہ بھی سامنے آگئی

بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کو ریاست آسام میں خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل امریندر کو ریاست آسام میں ایک خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کو اغوا کرکے قتل کیا گیا اور لاش ہائی وے پر پھینکی گئی […]

حکومت فیصلہ کرلے انتخابات میں جانا ہے یا عذاب میں، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق وزیرداخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت اب فیصلہ کرلے الیکشن کی طرف جانا ہے یا احتساب یا عذاب میں، اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک […]

صدرجوبائیڈن کا دورہ، روس نے پولینڈ کی تیل سپلائی لائن بند کردی

ماسکو(نیوزڈیسک) جوبائیڈن کے دورہ پولینڈ کے بعد روس نے پولینڈ کو تیل کی سپلائی بند کردی۔پولش حکام کے مطابق روس نے ڈرزہبا پائپ لائن سے پولینڈ کو تیل کی ترسیل بند کردی ۔حکام کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے تیل کے حصول کی کوشش شروع کردی ہے جبکہ پولینڈ نے ایک روز قبل یوکرین […]

یوینیم افزودگی ، سی آئی اے کا ایران اور چین کو بڑا انتباہ جاری

جنیوا(نیوزڈیسک)ایرانی حکام کی جانب سے یورینیم کو 60 فیصد سے زیادہ افزودہ کرنے کیلئے کی گئی تبدیلیوں کے انکشاف کے بعد امریکی ’سی آئی اے‘ کے ڈائریکٹر بل برنز نے کہا کہ ایران اب چند ہفتوں کے اندر 90 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کے قابل ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ […]