ادویات کے لیے ایل سیز نہیں کھلنےے جارہی ، گاڑیاں درآمد ہورہی ہیں، قائمہ کمیٹی خزانہ میں انکشاف

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف ہواکہ ادویات کے لیے ایل سیز نہیں کھلے جارہی ہیں جبکہ گاڑیاں درآمد ہورہی ہیں ،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ بیرون ملکوں سے فنڈنگ ارینج کر کے گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ برآمدات میں 7فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔ سینیٹر […]
کراچی، چینی کی ہول سیل قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ ایک کلو چینی کی ہول سیل قیمت اب 103 روپے ہے۔ ایک کلو چینی کی ہول سیل قیمت گزشتہ روز 99 روپے تھی۔ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے ہے۔
حکومت سندھ کا مفرور ملزموں کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ میں مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سے […]
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی(اے بی این نیوز ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 180 رنز کا ہدف 3 باؤلز پہلے ہی حاصل کر لیا۔پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز […]
بھارت میں کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات، کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار

دہلی ( اے بی این نیوز )بھارتی دوا ساز کمپنی Marion Biotech کے کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات کے معاملے میں کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کے انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔افریقی ملک میں 66 بچوں کی […]
مجھے ایسا لگتا ہے رانا ثناء اللہ چاہتے ہیں عمران خان کے کارکن بلوہ کریں اور کچھ ایسا ہو کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں،اعتزاز

لاہور(اے بی این نیوز)عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عدالت پیش نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں، اگر عمران خان گھر پر نہیں ہیں تو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوگی۔ سینیئر وکیل نے کہا کہ عمران خان […]
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کمی لاہور( اے بی این نیوز)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت15روپے کمی سے624روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے کمی سے416روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے238روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
عمران خان کو بہت مواقع ملے اب گرفتاری دے دیں، آئی جی اسلام آباد پولیس

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان کو بہت مواقع ملے۔ اب گرفتاری دے دیں،نجی ٹی وی سے گفتگو میں اکبر ناصر نے واضح کردیا کہ پولیس کے پاس تمام آپشن موجود ہیں، قانونی کارروائی اور عدالتی حکم کی تعمیل کرانے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے،آئی […]
فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرا گئی، ایک اہلکار شہید ، آٹھ زخمی

گوادر(اے بی این نیوز )فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرا گئی، ایک اہلکار شہید ، آٹھ زخمی بم میں دس سے 12کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے سے ایک گاڑی اور پل کو شدید نقصان پہنچاگوادر(آئی این پی)سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی جانب سے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے […]
ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کو ئٹہ ( اے بی این نیوز )ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیاچیف جسٹس ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے ملک عبدالولی کاکڑ سے گورنر کےعہدے کا حلف لیا، ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے 23 ویں گورنر ہیں۔لوچستان کے 64 سالہ گورنر عبدالولی کاکڑ جنہوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا […]