اہم خبریں

راولپنڈی میں 9سالہ بچے پر مخالفین نے کتا چھوڑ دیا،مقدمہ درج

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سکھو کے علاقہ رنجالی گاؤں میں نو سالہ بچے پر مخالفین نے کتا چھوڑ دیا۔کتے کے کاٹنے سے نو سالہ بچہ شدید زخمی ہوا، تھانہ مندرہ پولیس نے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔مقدمے کے متن کے مطابق بیٹے ثناء اللہ کو محمد الیاس کے صاحبزادے گلی […]

6 ملکی خارجہ کانفرنس، مغربی ممالک سے افغان اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

تاشقند(نیوزڈیسک) ازبکستان میں 6 ممالک کے خارجہ اجلاس میں مغربی ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں غربت کے خاتمے، اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور تعمیر و ترقی کے لیے افغانستان کے منجمد فنڈز کو فی الفور بحال کریں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق […]

گورنر کے پی نے الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے مزید ایک ہفتہ مانگ لیا

پشاور(نیوزڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کے لیے مزید ایک ہفتہ مانگ لیا۔گورنر غلام علی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں آنے والی کمیٹی سے کہا کہ وہ اگلے ہفتے آکر ملیں گے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنر کے پی پر واضح کیا کہ وہ الیکشن […]

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا خواتین مارچ کی شرکاء سے پولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا خواتین مارچ کی شرکاء سے پولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے آئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کرلیاوزیر داخلہ کا آئی جی پولیس اسلام آباد پر اظہار برہمی کیا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ خواتین شرکاء […]

امیرِ قطر نے شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کو وزیراعظم مقرر کر دیا

دوحہ (نیوزڈیسک)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کو وزیراعظم مقرر کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امیرِ قطر شیخ تمیم نے وزیراعظم شیخ محمد کی نئی کابینہ کا حکم نامہ بھی جاری کردیا،وزیراعظم شیخ محمد وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے۔ڈاکٹر خالد بن محمد […]

اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیل جاری کردی

کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردیں۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے جنوری 2023 میں 3 ہزار 946 ارب روپے قرض لیا ہے۔ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ماہ جنوری میں 1 ہزار 139 ارب روپے مقامی […]

عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے متعلق درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آبا( اے بی این نیوز   )عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے متعلق درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر،چیف جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس،گندم خریداری کی قیمت 3900 روپے فی من مقرر

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم خریداری کی قیمت 3900 روپے فی من مقررکردی جبکہ سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان کے علاج معالجہ کے لیے 1 کروڑروپےکی منظوری دیدی۔وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس […]

پی ٹی آئی کی ریلی، پولیس نے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں گئیں

لاہور(اے بی این نیوز    ) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔تحریک انصاف کی ریلی روکنے کے لیے مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، کینال روڈ سے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے۔ […]

اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے مغرب میں ان کا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا، محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے، مغرب میں ان کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ عورت ماں، بیٹی، بہن، بیوی ہر روپ میں قابل عزت اور قابل […]