اہم خبریں

پنجاب میںانتخابات، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں

اسلام آباد( اے بی این نیوز)   الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جنرل الیکشن کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات ہو گئے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 29 حلقوں میں ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی […]

علی بلال کی موت تشدد سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہو گئی

لاہور(اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر آگئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال پر تشدد کی تصدیق ہو گئی، علی بلال کی موت دماغ میں گہری ضرب آنے کے بعد خون زیادہ بہنےسے ہوئی، مقتول علی بلال کے جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونا بھی […]

وفاقی کابینہ نے مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی کابینہ نے مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ساتویں خانہ و مردم شماری کے اخراجات کیلئے 12 ارب روپے دیئے جائیں گے، ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے کے اخراجات کا […]

ایران سے 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کیلیے پاکستانی وفد تہران روانہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز ) ایران سے 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد تین روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وفد میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ایران کے ساتھ بجلی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوں گے۔ایران سے […]

بارکھان میں 3 شہریوں کا قتل: صوبائی وزیر کی ضمانت منظور

بارکھان(اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں تین شہریوں کے قتل کے الزام میں گزشہ ماہ گرفتار کیے گئے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمٰن کھیتران کی ضمانت منظور کرلی گئی،بلوچستان کے ایک دور افتادہ ضلع میں بہیمانہ قتل کیے گئے تین افراد کی کنویں سے لاشیں برآمد ہونے کے بعد غم و غصے کا اظہار […]

کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کریگا تو ذمہ دار وزیر اعظم ہیں، پرویز الٰہی

لاہور (اے بی این نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہوں گے،چودھری پرویز الٰہی سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر […]

لاہور میں پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک

لاہور(اے بی این نیوز)لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق پولیس گرفتار ڈاکوں کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لے جارہی تھی کہ ڈاکوں کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی اورفرارہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے جب کہ ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری […]

سی ٹی ڈی کی کاروائیاں ، لاہور سمیت دیگر شہروں سے 12دہشتگرد گرفتار

لاہور(اے بی این نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پنجاب نے لاہور سمیت 3شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12دہشت گرد گرفتار کرلیے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے 3دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتارکیا گیا، دہشت […]

لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی، تفصیلات کے مطابق عدالت میں فواد چودھری کے عدلیہ کیخلاف مبینہ بیان پر کارروائی کی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری نے […]

نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے،شیخ رشید

راولپنڈی (اے بی این نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، جو کچھ لاہور میں تشدد ہوا یہ اس کا دفاع کرتے رہے، ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پاکستان میں کوئی ایسی دفعہ 144خونی […]