اہم خبریں

گولڈن جوبلی تقریب کا دن جمہوریت اور قومی ہم آہنگی میں سینیٹ کے کردار کی نشاندہی کرتا ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریب کا دن جمہوریت کے استحکام اور قومی ہم آہنگی کو یقینی بنانے میں سینیٹ کے 50 سالہ کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب کے […]

پنجاب میں جنرل الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب میں جنرل الیکشن کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز ہے۔لاہور کی 30 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ابتک 2 ہزار 40 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، 917 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو جمع کرا دئیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی دار الحکومت لاہور […]

اسلامی ممالک کو اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

نواکشوط(اے بی این نیوز     )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، اسلامی ممالک کو اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی، اسلامی ممالک […]

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کیلئے کل ہونے والے اہم اجلاس کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے کل ہونے والے اہم اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کی تاریخ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپخوانخوا کی درخواست پر تبدیل کی گئی ہے، خصوصی اجلاس میں الیکشن کمیشن نے دونوں کو طلب کر […]

ملک میں بارشوں، گرد آلود ہواؤں کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں 16 مارچ سے آندھی، گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری سے پیدا ہونے والی ممکنہ موسمی صورتحال کے اثرات کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کھڑی فصلوں کو نقصان […]

تاثر دیا گیا گلگت بلتستان پولیس نے پنجاب پولیس پر بندوقیں تان لیں، فتح اللہ خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ زمان پارک میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور 3 وزراء کے ساتھ ان کی اپنی سکیورٹی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا کہ زمان پارک میں جو حالات چل رہے ہیں اندازہ ہو رہا ہے […]

لاہور زمان پارک جھڑپیں، پی ٹی آئی کے 24 کارکن گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور پولیس نے زمان پارک میں جھڑپوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر جلاؤ، گھیراؤ، مار کٹائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارکارکنوں میں 12 کا تعلق شیخوپورہ اور 7 کا لاہور سے ہے، اس کے علاوہ […]

معروف بھارتی اداکارسمیر کھکھر 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی(نیوزڈیسک)معروف بھارتی اداکار سمیر کھکھر ٹی وی شو نکڑ میں کھوپری کے کردار کے لیے مشہور تھے آج 15 مارچ کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر کھکھر سانس اور دیگر طبی مسائل میں مبتلا تھے، اور انہیں ایم ایم ہسپتال، بوریولی میں داخل کرایا گیا، جہاں انہوں نے […]

وزیراعظم کی امریکی عہدیدار سے ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری تعاون پر خیرمقدم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی محکمہ خارجہ میں توانائی کے وسائل بیورو کے اسسٹنٹ سیکریٹری جیفری پیاٹ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، صحت، سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں جاری مذاکرات اور تعاون کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے […]

ہمیں یہ بتا دیں آپ کی تحریک کا مقصد کیا ہے؟ عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے سوال کیا کہ ہمیں یہ بتا دیں آپ کی تحریک کا مقصد کیا ہے؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ توشہ خانہ سے تحفے کی آپ نے کم قیمت لگوائی، تحفے کی کم […]