وزیر عظم شہباز شریف کی پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا شاندار اختتام پرفاتح ٹیم اور منتظمین کو مبارکباد
اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر عظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا شاندار اختتام پرفاتح ٹیم اور منتظمین کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعطم شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا شاندار اختتام ہو گیا ہے، ایونٹ کو کامیاب […]
نگران حکومت خیبرپختونخوا کا 50لاکھ خاندانوں کو مفت آٹادینے کا اعلان

پشاور( نیوزڈیسک)نگران حکومت خیبرپختونخوا نے رمضان المبارک میں 50 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مفت آٹا دینے کااعلان ۔ترجمان نگراں حکومت کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیااور مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے محکمہ خوراک نے تمام کمشنرز اور ڈی سیز سمیت متعلقہ محکموں کو خط […]
بنگلہ دیش: تیز رفتاری کے باعث بس کا خوفناک حادثہ، 19 افراد ہلاک

ڈھاکہ(نیوزڈیسک)وسطی بنگلہ دیش میں تیز رفتار بس مین شاہراہ پر الٹنے کے بعدبڑی کھائی میں گر گئی، خوفناک ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 80 کلومیٹر دور شبچار شہر کے علاقے میں پیش آیا۔علاقے کے پولیس عہدیدار انور حسین نے بتایا کہ […]
نجی یونیورسٹی میں جعلی شادی کی تقریب ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ،صارفین کی شدید تنقید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علموں نے جعلی شادی کی تقریب منعقد کر ڈالی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فرضی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ایک طالب علم اور طالبہ کو دولہا دلہن بنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ باقی طلبہ شادی […]
رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین وآرائش اورمرمت کاکام مکمل

جدہ (نیوزڈیسک) برکتوں بھرے ماہ رمضان کی آمد سے قبل حرم مقدس میں کسوہ فیکٹری کے ماہرین نے غلاف کعبہ کی صفائی اور اسکے مختلف حصوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیا۔ مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کے شعبے کے سربراہ فہد الجابری کا کہنا تھا کہ کسوہ فیکٹری کے ماہر کاریگروں […]
رمضان سے قبل آخری اتوار بازار ، مہنگائی کے وار ، شہریوں کے ہوش اڑا دیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رمضان سے قبل آخری اتوار بازار میں مہنگائی کا طوفان ، غریب شہری خالی ہاتھ لوٹ گئے، ہوشربا مہنگائی نے بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے۔ملک کے مختلف شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور کچن آئٹمز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔شہریوں کی شکایت ہے کہ حکومت […]
ایکواڈور اور شمالی پیرو میں 6 اعشاریہ8 کی شدت کا زلزلہ ، 14 افراد ہلاک

نیویارک : (ویب ڈیسک ) لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور اور شمالی پیرو میں 6 اعشاریہ8 شدت کازلزلہ آیا ہے ، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔ایکواڈور(Ecuador) اورشمالی پیرو میں چھ اعشاریہ آٹھ شدت کےزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کے نتیجے میں ایکواڈورمیں 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پیرو […]
پی ٹی آئی قیادت نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت طلب کرلی

لاہور ( نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی قیادت نے منگل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو درخواست دے دی ہے، سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پی ٹی آئی وکلاء ونگ کی جانب […]
پنجاب پولیس : زمان پارک سے گرفتار 3 طلباء ورثاء کےسپرد

لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس نے زمان پارک سے حراست میں لئے گئے کم عمر طالبعلموں کا مستقبل داؤ پر نہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گرفتار 3 طلباء کو والدین کے حوالے کر دیا۔پولیس نے کم عمری کے باعث طلبہ کیخلاف کارروائی سے گریز کیا اور بچوں کو والدین کا سہارا بننے کی نصیحت […]
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں

لاہور(نیوزڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر کر 48 ڈالر فی بیرل ہوگئیں جو 15 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں کی […]