اہم خبریں

افغان طالبان کا بھنگ کاشت کرنے والوں کو شرعی قوانین کے تحت سزا دینے کا فیصلہ

کابل(نیوزڈیسک)امارات اسلامیہ کی حکومت نے افغانستان میں دیگر پابندیوں کے بعد اب بھنگ کاشت کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔افغان طالبان کے امیر اور سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ملک بھر میں بھنگ کی کاشت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں […]

رانا تنویر حسین نے تقریب میں بدزبانی پر معافی مانگ لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے تقریب میں بدزبانی پر معافی مانگ لی۔رانا تنویر حسین نے جی سی یونیورسٹی لاہور کی تقریب سے خطاب میں بدزبانی پر معافی مانگ لی۔ایک بیان میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی، وہ شرمندہ ہیں اور اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔

پولیس نے زمان پارک سے پکڑے گئے افراد کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور پولیس نے زمان پارک سے پکڑے گئے 98 افراد کی فہرست بمع تصاویر جاری کردی۔پولیس کے مطابق گرفتار پی ٹی آئی ورکرز میں زیادہ تر افراد کا تعلق لاہور، میانوالی اور کے پی کے سے ہے۔پکڑے جانے والوں میں لاہور کے 26، میانوالی کے 11 اور کے پی، کے 24 افراد شامل ہیں جبکہ […]

چیف آرگنائزر( ن) لیگ مریم نواز کا ایم این اے محسن داوڑ کو جواب

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محسن داوڑ کے ٹوئٹ پر مریم نواز نے جواب میں کہا کہ محسن بھائی، میں اپنے پشتون بھائی کا انتہائی ادب اور احترام کرتی ہوں، اتنا ہی ادب و احترام […]

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

نئی دہلی(نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔وشا کھاپٹنم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔بھارت کی جانب […]

رمضان ریلیف پیکیج،وزیراعلیٰ پنجاب کا ماڈل ٹاؤن کے سکول میں قائم سنٹر کا اچانک دورہ

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا پروگرام ، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ان ایکشن ہو گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کی مانیٹرنگ کیلئے خود میدان میں آگئے،محسن نقوی نے ماڈل ٹاؤن کے سکول میں قائم سنٹر کا اچانک دورہ کیا […]

رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں، ماہر فلکیات

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 22 مارچ بمطابق 29 شعبان کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ معروف فلکیاتی سائنسدان اور جامعہ کراچی کے شعبہ ایسٹرو فزکس اینڈ پلانیٹری سائنس کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نےبتائی، انھوں نے بتایا اس برس رمضان کے چاند کی پیدائش […]

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، 59 پی ٹی آئی کارکن اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی ( اے بی این نیوز  )عمران خان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 59 پی ٹی آئی کارکنوں کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ملزمان میں پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی امجد خان نیازی بھی شامل ہیں جبکہ عدالت نے زخمی ملزمان کا طبی […]

وفاقی وزیر شازیہ مری نے نارووال میں بینظیر نشوونما سنٹر کا افتتاح کردیا

لاہور ( اے بی این نیوز  )وفاقی وزیروچیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے نارووال میں بینظیر نشوونما سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے اتوار کے روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال میں بینظیر نشوونما سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام […]

پہلے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ رگاٹا کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد

کراچی(اے بی این نیوز)پہلے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ رگاٹا کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،پانچ روزہ بین الاقوامی سیلنگ چیمپئن شپ کے دوران مختلف کیٹگریز کے کل 12 مقابلے منعقد ہوئے،چیمپئن شپ میں آسٹریلیا، بحرین، مصر، […]