اہم خبریں

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستان کے سفارتخانے میں یوم پاکستان کے موقع تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستان کے سفارتخانے میں یوم پاکستان کے موقع تقریب منعقد ہوئی۔ مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اس موقع پر صدر مملکت […]

کینیڈا میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی یوم پاکستان بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔اس حوالے سے بڑی تقریب دارلحکومت اٹاوا کے تاریخی سٹی ہال کے احاطے میں ہوئی جہاں سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے قومی ترانے کی دھن میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ […]

چینی فوج کا بحیرہ جنوبی چین میں گھسنے والے امریکی جہاز کو وارننگ دیکر بھگانےکا دعویٰ

بیجنگ (اے بی این نیوز)چینی فوج نے الزام لگایا ہےکہ امریکی جنگی جہاز ( ڈسٹرائر) غیر قانونی طور پر بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہوا، چینی افواج نے امریکی ڈسٹرائرکی نگرانی کی اور اسے خبردار کرکے بھگا دیا۔چینی فوج کا کہنا ہےکہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چین کے علاقائی پانیوں میں گھسا، امریکی گائیڈڈ میزائل […]

عمران خان کا آئی جی پنجاب اور اسلام آباد پر قتل کی سازش کا الزام بےبنیاد ہے،عامر میر

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامرمیرنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ تیار کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے، قتل کی سازش مجھے ایک فلم ڈائریکٹر کی کہانی لگتی ہے،وہ ان الزامات کی اوٹ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے […]

نجم سیٹھی ڈٹ گئے، ایشیا کپ ہر صورت پاکستان میں ہو گا

دبئی(نیوزڈیسک)دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹ گیا۔اے سی سی کا اجلاس آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوا ، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی شریک ہوئے، بھارت کی طرف سے اجلاس میں جے […]

ازبکستان میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر بھارتی دواساز کمپنی کا لائسنس منسوخ

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت نے ازبکستان میں کھانسی کا شربت استعمال کرنے کے باعث 18 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر بھارتی دوا ساز کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا۔رواں برس جنوری کے مہینے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے بھارتی دوا ساز کمپنی میریئن بائیو ٹیک کے دو کھانسی کے شربت غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان […]

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود الیکشن ملتوی کر دئیے گئے،علی زیدی

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ اصل میں گرفتار مصطفیٰ کمال کو ہونا چاہیے تھا، مصطفیٰ کمال جوتے چاٹنے کا ماسٹر ہے۔کراچی میں ایم پی اے ارسلان تاج کے گھر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم آج بھی پاکستان […]

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

شارجہ (نیوزڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان سے سیریز کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کل رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا […]

پولیس پر گولی چلے گی تو جواب گولی سے دیا جائے گا، آئی جی پنجاب

لاہور(نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس عثمان انور نےکہاہے اگر پولیس پر گولی چلے گی تو اس کا جواب گولی سے ہی دیا جائے گا۔آئی جی پولیس پنجاب عثمان انور کا پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے پولیس پر لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے، عمران خان […]

سستا پیٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف نے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے موٹرسائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کو 100 روپے لیٹر سستا پیٹرول دینا سبسڈی نہیں، قیمتوں کا تعین کرنے والی اسکیم اور غریبوں کیلئے ریلیف پروگرام ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت […]