اہم خبریں

پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی، شہریوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ہفتہ کوپشاور میں آٹے کی مفت فراہمی کے دوران بدنظمی ہوگئی۔ پشاور حیات آباد میں آٹے کے حصول کے لیے شہری اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔شہریوں نے حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں گھسنے کی کوششج کی جسے […]

پرویزالہٰی کا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ

لاہور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویزالہٰی نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔ پرویزالہٰی کی خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال اور ڈاکٹر وسیم اختر سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔پرویزالہٰی نے ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے اور خرم نواز گنڈاپور سے بھی گفتگو کی۔

گوجرانوالہ، کمرہ عدالت میں فائرنگ سے قتل کا ملزم ہلاک

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک) وزیرآباد جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت کے اندر فائرنگ سے قتل کا ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی بھی بڑھا دی […]

ملک بھرمیں مزید87 افراد میں کوویڈ19 کی تصدیق، 25 کی حالت تشویش ناک ہے، این سی او سی

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹر( این سی او سی )ملک بھرمیں مزید87 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 6011 ٹیسٹ کئے گئے اورمزید 87افراد میں اس کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک بھرمیں بیماری کے مثبت ہونے کی […]

حج مقدس مذہبی فریضہ ہے، حکومت پاکستان عازمین حج کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حج ایک مقدس مذہبی فریضہ ہے اور حکومت پاکستان عازمین حج کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں حج سکیم 2023 پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی […]

بیگم علوی کا آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی، سازگار ماحول کے ساتھ معاشرے میں تبدیلی پر زور

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر ( اے ایس ڈی ) کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پر زور دیا ہےتاکہ زیادہ سے زیادہ تفہیم پیدا ہو، والدین کو ابتدائی مداخلت کے علاج کی ترغیب دی جائے اور معاشرے میں آٹزم کے شکار افراد کے زیادہ […]

کرکٹر شیکھر دھون طلاق کے معاملے پر کھل کر بول پڑے، پچھتاوے کا اظہار

نئی دہلی( اے بی این نیوز  ) حالیہ دنوں شیکھر دھون نے ایک انٹرویو میں اپنی طلاق کے معاملے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے رشتے میں کچھ ریڈ فلیگز (سرخ جھنڈیاں)آئی تھیں مگر وہ انہیں نظر انداز کربیٹھے اور ان کا رشتہ ختم ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ […]

میں بہت شرمیلی ہوں،وینا ملک کا اپنے بارے میں انکشاف

اسلام آ باد (اے بی این نیوز   )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا میڈیا انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں ، وہ بہت شرمیلی ہیں اور جلدی دوست نہیں بناتیں، سکول کے دور میں بھی صرف ایک ہی دوست بنی، وہ دوست بناتے سالوں لگا لیتی […]

امریکی دباؤ، ٹک ٹاک کے بانی کی دولت میں 13 ارب ڈالر کی کمی

واشنگٹن (اے بی این نیوز    ) امریکہ میں ٹک ٹاک کے زیر عتاب آنے کے بعد اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے 39 سالہ بانی ژینگ ژی منگ کی دولت میں 13 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ٹک ٹاک کی مارکیٹ ویلیو 220 ارب ڈالر ہے اور شیئرز کے اعتبار […]

یوکرین تنازع کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بات چیت کی ضرورت ہے، بیلاروس

منسک(نیوزڈیسک)بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے اور تنازعات کے حل کےلیے ابھی بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر کا کہنا تھا کہ آئیے بغیر پیشگی شرط کے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کریں۔انہوں نے مغرب […]