میں بہت شرمیلی ہوں،وینا ملک کا اپنے بارے میں انکشاف

اسلام آ باد (اے بی این نیوز   )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا میڈیا انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں ، وہ بہت شرمیلی ہیں اور جلدی دوست نہیں بناتیں، سکول کے دور میں بھی صرف ایک ہی دوست بنی، وہ دوست بناتے سالوں لگا لیتی ہیں۔انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دوست بنانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے کیونکہ وہ کافی انٹروورٹ اور شرمیلی ہیں۔ اسی وجہ سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری یا بھارتی میڈیا انڈسٹری میں مشہور شخصیات کے ساتھ بے پناہ کام کرنے کے باوجود کبھی کسی کے ساتھ دوستی نہیں کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمرہ کے سامنے اور ساتھ میں سکون محسوس کرتی ہوں اپنے خیالات بتانے میں ایک آرٹسٹ کے طور پر لیکن کیمرے کے بغیر اگر ذاتی طور پر کوئی مجھے جاننا چاہے تو ایسا ممکن نہیں۔