اہم خبریں

تھائی لینڈ، مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، ملزم فرار

بنکاک (نیوزڈیسک)تھائی لینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزم فرار ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے کہاکہ فائرنگ کا واقعہ سورات تھانی صوبے میں پیش آیا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ایران میں بےحجاب خواتین کی شناخت کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

تہران(نیوزڈیسک) ایرانی حکومت نے بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے عوام مقامات پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس نے بیان جاری کیاکہ لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی نگرانی کیلئے عوامی مقامات اور راستوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ بے پردہ خواتین […]

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کیلئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری

لاہور (نیوزڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کیلئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری دیدی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی اکیڈمک کونسل اور بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کیلئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری دی گئی، نئی امتحانی پالیسی اس […]

کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے کھوکھلے دعوؤں سے مزید بیوقوف نہیں بنیں گے،علی زیدی

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے کھوکھلے اور فضول دعوؤں سے مزید بیوقوف نہیں بنیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی […]

کراچی کی فلورملوں پر نجی گندم کی خریداری پر غیراعلانیہ پابندی عائد

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کی فلورملوں پر نجی طور پر گندم کی خریداری کرنے پر غیراعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی۔چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن چودھری عامر نے کہا کہ ڈائریکٹر محکمہ خوراک سندھ نجی گندم کی کراچی ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں، فلور ملوں کو نجی گندم خریدنے نہیں دی جا رہی، نجی گندم کی عدم […]

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک، گرم جبکہ میدانی و ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم […]

ریٹائرڈ ہوتے ہی علیم ڈار آئی سی سی انرنیشنل امپائرز پینل کیلئے نامزد

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے دنیائے کرکٹ کے عظیم امپائر علیم ڈار کو آئی سی سی انرنیشنل امپائرز پینل کیلئے نامزد کر دیا۔خیال رہے کہ علیم ڈار تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئی سی […]

کرپٹ اشرافیہ نے ملک کا حشر کر دیا، عوام ہی بچا سکتے ہیں،سراج الحق

پشاور (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خراب معاشی صورتحال کا اثرعوام پر پڑ رہا ہے، موجودہ صورتحال میں ہر ادارہ ایک دوسرے کے خلاف اعلان جنگ کر رہا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سب لوگ ذاتی مفادات میں لگے ہیں، تباہ کن مہنگائی میں […]

خوراک کی عالمی قیمتوں میں مسلسل بارہویں مہینے کمی ریکارڈ

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے عالمی قیمت انڈیکس میں مارچ میں مسلسل بارہویں مہینے کمی ریکارڈ کی گئی، جو روس اور کرین جنگ کے سبب ایک سال قبل تاریخی بُلند ترین سطح کے بعد سے 20.5 فیصد گر گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کا […]

مسلم لیگ ن کے سابق گورنرز اور ناراض اراکین کو شو کاز نوٹس جاری

پشاور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق گورنرز اور ناراض اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا اور دوسرے رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، شو کاز نوٹس خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ عباسی نے جاری کیا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی […]