اہم خبریں

خیبر پختونخوا بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا،وائس چیئرمین کے پی بار کونسل نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے آمرانہ انداز پر ہمیں تحفظات ہے۔تفصیلات کے مطابق کے پی بار کونسل نے وفاقی حکومت سے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کے […]

امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں جوہری آبدوز تعینات کر دی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے مشرقی وسطیٰ میں ایٹمی توانائی سے چلنے والی میزائل بردار آبدوز تعینات کردی ہے۔بین الاقوامی میڈیا نے امریکی نیوی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ امریکی بحریہ نے ایک گائیڈڈ میزائل آبدوز مشرقی وسطیٰ میں تعینات کر دی ہے جو 154 ٹوما ہاک میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔خلیجی ملک بحرین […]

اے این پی نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

پشاور(نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مرکزی ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا کہ ازخود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد جسٹس اطہر من اللہ سمیت چار ججز کے اختلافی نوٹ آ چکے ہیں، ان […]

سپریم کورٹ سے متعلق بل واپس، صدر پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت کی جانب سے سپریم کورٹ سے متعلق بل نظر ثانی کے لئے واپس بجھوانے کے اقدام پر وزیراعظم شہباز شریف نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر علوی کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ بل کو واپس کرنا انتہائی افسوس […]

مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف اور خانہ کعبہ میں موجود زائرین اور نمازی بارش سے لطف اندوز ہوئے۔بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے کئی علاقے اور شاہراہیں زیر آب آگئیں۔

وزیر ریلوے کا مئی سے شالیمار ایکسپریس بحال کرنے کافیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مئی سے شالیمار ایکسپریس بحال کرنے کافیصلہ کرلیا۔لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں متعدد ٹرینوں کی بحالی واپ گریڈیشن کے روڈ میپ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مئی سے شالیمار ایکسپریس بحال کرنے کافیصلہ کیاگیا،اس کے علاوہ پاک بزنس اور قراقرم […]

وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا فواد چودھری کو گندی زبان کے استعمال سے گریز کا مشورہ

لاہور (نیوزڈیسک)ب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے خلاف بد زبانی کر کے فواد اپنے اندر کا گند باہر لا رہے ہیں۔عامر میر نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو گندی زبان کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کے اتنے […]

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا تفصیلی نوٹ عدالتی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حافظ قرآن اضافی کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد اسے ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ۔جسٹس قاضی […]

دفاع پاکستان کونسل نے ملک مخالف چیلنجز کو بیرونی و اندرونی سازش قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)دفاع پاکستان کونسل نے ملک کو مختلف درپیش چیلنجز کو بیرونی کے ساتھ اندرونی سازش بھی قرار دے دیا۔دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں […]

حکومت کا ازخود نوٹس اختیار میں ترمیم کا بل دوبارہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر کی جانب سے اعتراض کے بعد وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اختیار میں ترمیم کا بل دوبارہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔قانون کی رو سے اگر صدر کوئی بل نظر ثانی کیلئے پارلیمان کو واپس بھیجے تو حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر بل منظور کراکر […]